ابنا: افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہرعظیمی نے انجام پانے والی سیمرغ نامی کاروائی کو ایک بڑی مستقل کاروائی قرار دیا اور کہا کہ اس کاروائی کےدوران صرف ازرہ اور آریوب شہروں ميں 140 سے زیادہ مخالف مسلح عناصر کو ہلاک اورتقریبا 20 سے زیادہ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہلاک ہونے والوں میں پاکستان ، چچن ، ازبکستان اوراسی طرح سعودی عرب کے باشندے شامل ہیں ۔وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ان کاروائیوں ميں تین افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ سیمرغ نامی فوجی آپریشن ایک ماہ قبل سے افغانستان کے صوبوں ننگرھار، لوگراور پکتیا میں جاری ہے اور حالیہ چند دنوں میں اس ميں تیزی آئی ہے ۔
.......
/169